- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
اظہر علی کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ
لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق کسینو اسکینڈل کا شکار معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق صرف ٹیسٹ میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔ اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف مئی سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے محمد حفیظ، سعید اجمل اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جب کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر گل کو بنگلا دیش کیخلاف سیریز کے لئے بھی طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں آئر لینڈ کے خلاف انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی شرکت بھی مشکوک ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے ورلڈ کپ کے بعد کچھ آرام کے فیصلے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ سرفراز احمد کو بطور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے طور پر گراؤنڈ میں اتارا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔