- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبال پر حاضری
- دعائیہ تقریب پر مقدمہ؛ علیمہ خان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- سی او او کی تقرری کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے لگا
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے وطن واپسی
ممبئی: آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست پر شائقین کی کڑی تنقید کا نشانہ بننے والے کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بھارت پہنچ گئے۔
سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کی بدترین کارکردگی پر بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سےنہ صرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اداکارہ انوشکا شرما کو تو شائقین نے شکست کا ذمہ دار بھی قرار دیا تاہم ان تمام باتوں کے بعد دونوں چھپ چھپا کر یا علیحدہ واپسی کے بجائے ایک ساتھ وطن واپس پہنچے ۔
آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جب کہ وہاں موجود صحافیوں کی بڑی تعداد نے دونوں شخصیات کو گھیر لیا اور سوال کرنا شروع کردیئے لیکن ویرات اور انوشکا نے ان کے سوالوں کے جواب دینے سے معذرت ظاہر کی تاہم اس دوران ایک حیرت انگیز بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ ویرات کوہلی اس دوران انوشکا شرما کا ہاتھ تھامے رہے اور اسی طرح ایئرپورٹ سے باہر نکلے، ویرات نے گاڑی میں بیٹھنے تک انوشکا کا ہاتھ تھامے رکھا اور وہ انہیں محفوظ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے انوشکا شرما کو شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔