عمران11 کھلاڑیوں کی ٹیم چلا سکتے ہیں ملک نہیں، پرویز مشرف

آن لائن  اتوار 29 مارچ 2015
عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان11کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے، وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے وہ 11 کھلاڑیوں کی ٹیم تو چلا سکتے ہیں ملک نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔