پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں کو نصاب کی فراہمی میں ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 31مارچ تک گیارہ کروڑ سے زائد  درسی کتب فراہم کرنی تھیں فوٹو: فائل

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 31مارچ تک گیارہ کروڑ سے زائد درسی کتب فراہم کرنی تھیں فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میں طلب کے مطابق نصاب بروقت فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا۔

صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 55 ہزار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلبا و طالبات کو درسی کتب کی فراہمی 31 مارچ تک یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ناقص حکمت عملی کے باعث درسی کتب کی بروقت تیاری ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ پہلی، پانچویں اور آٹھویں سمیت دیگر جماعتوں کے مضامین کی درسی کتب ابھی چھپائی کے مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکیں، اس کے علاوہ آٹھویں جماعت کے لئے انگریزی میں ریاضی کی کتاب کی چھپائی کا ٹینڈر ابھی تک نہیں دیا جاسکاہے، صورت حال جاننے کے بعد سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کےلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔