امریکی مصنفہ نے ناول لکھنے کا معاوضہ 40 لاکھ ڈالر طلب کرلیا

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
 قبل نکول کروس کا سال 2002 میں ناول ’’ مین واکس انٹو دی روم‘‘  شائع ہوا تھا، فوٹو:فائل

قبل نکول کروس کا سال 2002 میں ناول ’’ مین واکس انٹو دی روم‘‘ شائع ہوا تھا، فوٹو:فائل

نیو یارک: امریکی مصنفہ نے ناول لکھنے کا معاوضہ 40 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 40 کروڑ روپے طلب کیا ہے جس کے تحت وہ 2 کتابیں تحریر کریں گی۔

امریکی مصنفہ نکول کروس کے ناول کی پہلی کتاب کا نام ’’لیٹ ونڈر‘‘ اور دوسری ’’ ہاؤ ٹو بی مین‘‘ ہے جن میں سے پہلی کتاب میں زندگی کی تمام معلوم حقیقتوں کی مخالف سمت میں سفر کی روداد ما بعد الطبیعیاتی (میٹافزیکل) انداز میں بیان کیا جائے گا جب کہ دوسری کتاب میں مردانگی، تاریخ، شخصی آزادی اور مردو خواتین کے درمیان تعلقات پر افسانے اور مختصر کہانیاں شامل ہوں گی۔

اس سے قبل نکول کروس کا سال 2002 میں ناول ’’ مین واکس انٹو دی روم‘‘  شائع ہوا تھا جسے کئی ایوارڈ بھی ملے جب کہ مصنفہ کے 2 ناولوں کے 35 زبانوں میں ترجمے بھی کیے جاچکے ہیں اس کے علاوہ مصنفہ کے ناول ’’ہسٹری آف لَو‘‘ نے بے پناہ مقبولیت بھی حاصل کی جس پر وارنر برادرز کی جانب سےفلم بھی بنائی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔