لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن نے ایل سلواڈور کو زیر کرلیا

میسی مسلسل تکلیف کا شکار ہے۔ارجنٹائن کوچ


Sports Desk March 30, 2015
بین الاقوامی دوستانہ میچ میں 2-0 سے فتحیاب، ایوربینگا اور فیڈیریکو مانسویلو نے گول اسکور کیے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن نے ایل سلواڈور کو 2-0 سے شکست دیدی، ایور بنیگا اور فیڈیریکو مانسویلو نے ایک، ایک گول کے ذریعے دوستانہ میچ ارجنٹائن کے نام کیا۔

ارجنٹائن گذشتہ روز فیڈیکس فیلڈ پر سپر اسٹار لیونل میسی کو آرام دینے کے باوجود سینٹرل امریکن نوآموز ایل سلواڈور کو دوستانہ میچ میں 2-0 سے ہرانے میں کامیاب ہوگیا۔ 54ویں منٹ میں ایور بنیگا کے ایک ڈیفلیکٹڈ شاٹ اور کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل ڈیبوٹنٹ فیڈریکو مانسوایلو کی ایک کرلنگ فری کک پر جیت سے ورلڈ کپ فائنلسٹ کو چلی میں جون کے کوپا امریکا میں شراکت کو مستحکم بنا دیا ہے۔

ارجنٹائن کےکوچ گیرارڈو مارٹینو کا کہنا ہے کہ میسی مسلسل تکلیف کا شکار ہے اس نے ٹریننگ میں حصہ لینے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا، اس لیے ہم نے انھیں نہ کھلانے کو ترجیح دی، ہم ایک پلیئر کا رسک نہیں لے رہے ہیں، اسی طرح میں ضمانت نہیں دے سکتا کہ وہ تین دنوں میں ایکواڈور کیخلاف کھیل میں شرکت کرسکیں گے۔ میسی کے بارسلونا ٹیم ساتھی جیویئر ماسچیرانووا کو بھی اسٹارٹنگ لائن اپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود فیفا کی عالمی رینکنگ میں 87 رینکڈ ارجنٹائن کو سینٹرل امریکن سائیڈ کیخلاف میچ میں برتری حاصل ہے۔