ثابت ہوگیا آزاد کشمیر کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں، عمران خان

نمائندہ ایکسپریس  پير 30 مارچ 2015
اب کراچی کے عوام بھی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

اب کراچی کے عوام بھی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات سے تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت سے ثابت ہوگیا کہ اب آزاد کشمیر کے عوام بھی مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، کراچی میں ایم کیوایم کے لوگ بھی انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 126دن کے دھرنے نے نئے پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچادیا، خیبرپختونخوا کے بعد اب آزاد کشمیر کی عوام نے بھی میرپور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتواکر ثابت کردیاکہ وہ اب آزاد کشمیرمیں تبدیلی چاہیتے ہیں، آزاد کشمیرمیں بھی تبدیلی آگئی ہے، کراچی کے عوام بھی تبدیلی کیلیے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے،کراچی میں آصف زرداری ایم کیوایم کے الطاف حسین کے ساتھ دکھ کا اظہار کررہے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے کارکن اب اپنے رہنماؤں سے متنفر ہوگئے ہیں اورآئندہ انتخابات میں وہ تحریک انصاف کاساتھ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔