حج کوٹا ختم کرنے پر 15 کمپنیوں کا عدالت جانے کا فیصلہ

جہانگیر منہاس  پير 30 مارچ 2015
مذکورہ کمپنیوں کو 2013 میں سپریم کورٹ کے حکم پرکوٹا دیا گیا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

مذکورہ کمپنیوں کو 2013 میں سپریم کورٹ کے حکم پرکوٹا دیا گیا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حج پالیسی کا مسودہ فائنل ہونے کے بعد 15حج کمپنیوں کا کوٹا ختم کرنے سے نیا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2013 میں سپریم کورٹ کے حکم پر 19 حج کمپنیوں کو 50,50 افراد کا کوٹا جاری کیا گیا تاہم رواں سال وزارت مذہبی امور کی بیورو کریسی نے بغیر کسی شکایت کے19 کمپنیوں میں سے 15 کو بکنگ کی اجازت سے روکنے کیلیے نئی شق ڈال دی ہے جس پر مذکورہ کمپنیوں کے مالکان نے ایک مرتبہ پھر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حج پالسی کے مسودے میں نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی ہے، اس کے باوجود سیکریٹری مذہبی امور سے بعض حج کمپنیوں کے مالکان نے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔