کینیڈا میں مسافر طیارہ رن وے پر پھسلنے سے درجنوں افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
حادثے کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو:فائل

حادثے کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو:فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں مسافر طیارہ رن وے پر پھسلنے سے 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو سے این فیلڈ جانے والی ایئر کینیڈا کی پرواز اے سی 624 ہیلی فیکس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گئی۔ حادثے کے وقت طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 138 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 25 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

واضح رہے کہ کینیڈا کا صوبہ نووا اسکاشیہ شدید برف باری کی زد میں ہے جس کی وجہ سے وزارت ماحولیات نے صوبے میں ہنگامی صورتحال نافذ کی ہوئی ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔