یوحناآباد واقعے کے 28 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2015
پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوحناآباد واقعے کے 28 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

لاہور پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں پیش کئے گئے 16ملزمان 2افراد کو جلانے جب کہ 12 توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ نہ طلب کئے جانے پر عدالت نے مملزمان کو 14 روز کے لئے جیل بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو گرجا گھروں کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین نے 2 ملزمان کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے کی سرکاری و نجی املاک کو تباہ کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔