- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
اب آپ رات کے گھپ اندھیرے میں بھی دیکھ پائیں گے

اس سے قبل سی ای سکس کو چوہوں اور دیگر جانوروں پر بھی آزمایا گیا تھا، فوٹو:فائل
کیلیفورنیا: اگرآپ کو کہا جائے کہ ایسے اندھیرے میں کسی کو تلاش کریں جس میں آپ کو اپنا ہاتھ بھی نظر نہ آئے تو یقیناً آپ اسے ناممکن ہی کہیں گے لیکن امریکی ماہرین نے ایسا آئی ڈراپ تیار کرلیا ہے جسے استعمال کرکے اندھیرے میں بھی دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔
امریکی ماہرین چشم کی جانب سے اس ڈراپ کا تجربہ سائنسی ویب سائٹ کے رکن پرکیا گیا جس کے لیے اس شخص کی آنکھوں کو جھپکنے سے بچانے کے لیے لگایا گیا اور جراثیم سے بچانے کے لیے ایک خاص سلوشن ڈالا گیا اس کے بعد ان کی آنکھوں میں 3 مرتبہ سیاہ سی ای سکس (Black Chlorine e6) کی 50 مائیکرولیٹر مقدار ڈالی گئی۔
ماہرین کی جانب سے دوا ڈالنے کے بعد اس شخص کو 2 گھنٹے تک آنکھیں بند رکھنے کا کہا گیا اور تجربے کے بعد اسے اندھیرے میں 10 میٹر کی دوری تک مختلف نشانات شناخت کرنے کے لیے دکھائے گئے جسے اس نے باآسانی شناخت کرلیا جب کہ اس آئی ڈراپس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے نہیں آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سی ای سکس محلول کو تجرباتی طور پرشب کوری( نائٹ بلائنڈنیس) کے مرض میں مبتلا ایسے افراد پر آزمایا جارہا ہے جو سورج غروب ہوتے ہیں کم نظر آنے کی شکایت کرتے ہیں تاہم وہ اس کے استعمال سے اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ای سکس کو چوہوں اور دیگر جانوروں پر بھی آزمایا گیا تھا اس کے علاوہ 40 سال قبل اسے رگوں میں انجکشن کے ذریعے داخل کرکے کینسر کے علاج میں بھی کچھ کامیابیاں حاصل کی گئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔