فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کے لیے جلد بھارت جاؤں گی، ماہرہ

شوبز رپورٹر  منگل 31 مارچ 2015
ماہرہ خان پاکستان کی فلمی دنیا میں بطور مرکزی کردار عاصم رضا کی فلم’’ہو من جہاں‘‘سے قدم رکھیں گی۔ فوٹو: فائل

ماہرہ خان پاکستان کی فلمی دنیا میں بطور مرکزی کردار عاصم رضا کی فلم’’ہو من جہاں‘‘سے قدم رکھیں گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان ملکی سطح پر بے مثال کام کرنے کے بعد اب کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔

ماہرہ خان فلم میں شاہ رخ خان کی بیگم کا کردار نبھاتی نظرآئیں گی۔فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ خان فلم میں ڈان کا کردار جب کہ نوازالدین صدیقی پولیس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ماہرہ خان کو بھارت اداکاراؤں سونم کپور اور کریتی سینن پر ترجیح دی گئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت ضرور گئی تھی لیکن فلم سائن کرنے ابھی فلمبندی شروع نہیں کی۔ پاکستان میں میری فلموں کی عکسبندی مکمل ہوگی تو میں بھارت جا کر فلم ’’رئیس‘‘ کی عکسبندی میں حصہ لوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان کی فلمی دنیا میں بطور مرکزی کردار عاصم رضا کی فلم’’ہو من جہاں‘‘سے قدم رکھیں گی۔ان کی دوسری فلم’’روئے بن آنسو‘‘ بھی جلد ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔