- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
کرکٹ کا ایک بار پھر چیمپئن بنتے ہی آسٹریلیا میں خوشیاں امڈ آئیں

یہ ایک انتہائی یادگار لمحہ ہے، میرے ذہن میں 2007 کی ورلڈ کپ فتح کی یادیں تازہ ہونا شروع ہوگئی ہیں، مچل جونسن۔ فوٹو: آئی ڈی آئی
میلبورن: کرکٹ کا ایک بار پھر چیمپئن بنتے ہی آسٹریلیا میں خوشیاں امڈ آئیں، فیڈریشن اسکوائر پر ’پیلا سمندر‘ ٹھاٹھیں مارنے لگا، کپتان کلارک اور دیگر ٹیم ممبران بھی میگا ٹرافی اٹھائے جشن منانے یلو شرٹس میں ملبوس شائقین کے درمیان پہنچ گئے، میڈیا نے اپنے ہیروز کے کارنامے کو شہ سرخیوں میں جگہ دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے جب 16 برس قبل 1999 میں ورلڈ کپ جیتا تو میلبورن میں ٹیم کے استقبال کیلیے ایک لاکھ لوگ جمع ہوگئے تھے، اس بار کینگروز نے یہ کارنامہ ایم سی جی میں ہی 93 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے انجام دیا، اب بھی شاندار کامیابی اور دنیائے کرکٹ کی بادشاہت پھر سے ملنے کا بھرپور جشن منایا گیا، شائقین قومی ٹیم شرٹس میں ملبوس ہوکر فیڈریشن اسکوائر پہنچ گئے جہاں ہر جانب پیلے رنگ کی بہار تھی، یوں محسوس ہورہا تھا کہ جیسے پیلا سمندر ٹھاٹھیں ماررہا ہو۔ شائقین کی جانب سے ٹیم کی پرفارمنس اور خاص طور پر ون ڈے کرکٹ کو شایان شان انداز میں الوداع کہنے والے کپتان مائیکل کلارک کو بھی سراہا جاتا رہا۔ کلارک اور دیگر چیمپئنز بھی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھائے شائقین کے ساتھ مل کر فتح کا جشن منانے پہنچ گئے۔
اس موقع پر کلارک اور جارج بیلی نے شائقین کے سامنے ٹرافی کے ہمراہ پوز بھی دیا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ٹیم بھی شائقین کی طرح ہی جوش و خروش سے لبریز ہے۔ بیٹسمین آرون فنچ نے کہا کہ ہم اس شاندار فتح کا جتنا بھی جشن منائیں کم ہے، یہ دن دیکھنے کے لیے پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں چونکہ اسکولزکی چھٹیاں ہیں اس لیے جشن منانے والی زیادہ تر فیملیز ہی تھیں، بچوں کا بھی جوش و خروش دیدنی تھا۔ وہ اپنے ہیروز کو سامنے دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔ فاسٹ بولر مچل جونسن نے اس موقع پر کہاکہ یہ ایک انتہائی یادگار لمحہ ہے، میرے ذہن میں 2007 کی ورلڈ کپ فتح کی یادیں تازہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے بھی اپنی ٹیم کے کارنامے کو نمایاں جگہ دی۔ ’دی آسٹریلین‘نے سرخی لگائی کہ ’’ آسٹریلیا نے پانچویں بار چیمپئن بننے کا خواب پورا کرلیا‘‘۔ ’دی سڈنی ٹیلی گراف‘ کی توجہ ریٹائرڈ ہونے والے کپتان مائیکل کلارک پر رہی، اس کی سرخی تھی کہ ’’ پپ (مائیکل کلارک کا نک نیم) ٹیم کو چیمپئن بنوا کر افسانوی انداز میں رخصت‘‘۔ اسی اخبار نے لکھا کہ نومبر میں کلارک جس خطرناک انجری سے دوچار ہوئے اور پھر سرجری کے مرحلے سے گزرنا پڑا اس کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ اتنے شاندار انداز میں ون ڈے سے رخصت ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔