ریٹرننگ آفیسر سے ملکر نتائج تبدیل نہیں کرائے، سعد رفیق کا ٹریبونل میں بیان

نمائندہ ایکسپریس  منگل 31 مارچ 2015
 ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں ۔ فوٹو: فائل

ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں ۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقے میں دھاندلی نہیں کی، دھاندلی کا شور مچانے والے اب تک ثبوت نہیں دے سکے۔

این اے 125 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوامی رائے کا احترام نہ کرنا عمران خان اور تحریک انصاف کے ہر رکن کا وطیرہ ہے ، ان کا کام ہی الزامات عائد کرنا ہے۔ اس موقع پر ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔