- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
روزانہ 3 گلاس دودھ پیجئے اور یادداشت تیز کیجئے

دودھ کے باقاعدہ استعمال سے اینٹی آکسیڈنٹ کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے.فوٹو:فائل
کنساس: دودھ پینے کو ہڈیوں کی مضبوطی کی ضمانت تصور کیا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ پینا ہماری دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔
سائنسی جریدے ’’امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن‘‘میں امریکا کی یونیورسٹی آف کینساس کے شعبئہ عصبی سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ان ینگ چوئی اور شعبہ غذائیت کی سربراہ پروفیسر ڈبیرا سلیو کی مشترکہ تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دماغ میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ مادہ ‘گلوٹا تھائی اون’ پایا جاتا ہے جو دماغ کے خلیوں کو مختلف نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔
تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ روزانہ 3 گلاس دودھ پینے والے افراد کے دماغ میں ’’گلوٹا تھائی اون‘‘ کی مقدار دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے استعمال سے الزائمر، آٹزم، پارکنسن اور دیگر دماغی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔