ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ جاں بحق، 2 محافط زخمی

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔  فوٹو: فائل

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

ٹانک: ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کے قریب فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود جاں بحق اور ان کے 2 محافظ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود گاڑی میں جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیرپاؤ محسود موقع پر جاں بحق اور ان کے 2 محافظ شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔