- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
آصف زرداری کا بلاول ہاؤس کے باہر لگے بیریئرز ہٹانے کا حکم
کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف سے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے سکیورٹی بیریئرز ہٹانے کا حکم دیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بیریئرز ہٹائے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سےبلاول ہاؤس کےباہر بیریئر کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے بھی سابق صدر کی رہائشی گاہ کےباہر سے بیریئر نہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کےنام پر لگائے گئے بیریئرز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کےمختلف علاقوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔