- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
لندن پولیس نے ایم کیوایم کے رہنما محمد انور کو رہا کردیا
لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کے شبے میں گرفتار ایم کیوایم کے رہنما محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد انور کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کےشبے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو گھر سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا اور میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے 6 گھنٹے سے زائد ان کے گھر کی تلاشی لی۔
لندن پولیس نے محمد انور کو سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں ان سے طویل تفتیش کی گئی جب کہ اس موقع پر محمد انور کی قانونی ٹیم بھی پولیس اسٹیشن میں موجود تھی۔ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا ہے جس کی تصدیق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق محمد انور کو جولائی کے وسط تک ضمانت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لندن پولیس محمد انور کے علاوہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 5 افراد کو حراست میں لے چکی ہے تاہم یہ تمام افراد اس وقت ضمانت پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔