کالعدم مذہبی تنظیم کے 5 کارندے 90 روز کیلیے نظر بند

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 2 اپريل 2015
 فاضل عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو90 روز کیلیے سینٹرل جیل میں قائم نظر بند سینٹر بھیج دیا ہے ۔ فوٹو: فائل

فاضل عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو90 روز کیلیے سینٹرل جیل میں قائم نظر بند سینٹر بھیج دیا ہے ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرزحکام نے پیر آباد کے علاقے سے گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے 5کارندوں کو90 روز کیلیے نظربندکر دیا ہے۔

عدالت نے رینجرز حکام کی جانب سے دائر اطلاعی رپورٹ منظورکرلی ہے، بدھ کو رینجرز حکام نے پیر آباد کے علاقے سے گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے نبی عرف بلا ، ریاض ، آصف ، تنزیل اور شہاب عرف مُلا کو سخت سیکیورٹی اور چہروں پر کپڑا ڈال کر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر رینجرز حکام نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان کیخلاف دہشت گردی کے متعدد شواہد موصول ہوئے ہیں ان سے تحقیقات کیلیے90 روز کیلیے نظر بند کردیا ہے، اس موقع پر رینجرز حکام نے عدالت میں اطلاعی رپورٹ پیش کی تھی، فاضل عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو90 روز کیلیے سینٹرل جیل میں قائم نظر بند سینٹر بھیج دیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔