عمران خان 19اپریل کو جلسے سے قبل جناح گراؤنڈ کا دورہ کرینگے

عمیر علی انجم  جمعرات 2 اپريل 2015
 جناح گراؤنڈ کے دورہ کے بعد وہ حلقے کے عوام سے ملنے ان کے گھروں میں جائیں گے۔ فوٹو: فائل

جناح گراؤنڈ کے دورہ کے بعد وہ حلقے کے عوام سے ملنے ان کے گھروں میں جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی آمد اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 15 اپریل کو کراچی پہنچیں گے اور 19 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت حلقے کے عوام سے بھی ملاقات کریں گے، بعد ازاں وہ حلقے کے عوام سے ملنے ان کے گھروں میں جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔