ماڈل ایان ضمانت نہ ملنے پر پریشان انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

قیصر شیرازی  جمعرات 2 اپريل 2015
ملزمہ کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملزمہ کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کے وکلا کی ٹیم نے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلہ کو ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست بھی دی جارہی ہے۔ انٹراکورٹ اپیل آئندہ دو روز میں دائر کی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہائیکورٹ سے ضمانت مستردہونے پر ایان علی پہلی بار پریشان ہوگئی ہیں اورانھوں نے ملاقات کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ہیں۔ ملزمہ کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے تاہم تفتیشی ٹیمیں ایک ہی جرم کی3 الگ ایف آئی آرزدرج کرنے سے بھی گریزاں ہیں، ایک جرم کی تین ایف آئی آرزکے اندراج سے کیس قانونی طور پر کمزور ہوجائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔