جہلم میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق، باب بیٹا زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
اسحاق اور بیٹے رفاقت زخمی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسحاق اور بیٹے رفاقت زخمی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

جہلم: دینہ کے علاقے ڈومیلی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہلم میں دینہ کے علاقے ڈومیلی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر جب کہ گھر کا سربراہ اسحاق اور بیٹے رفاقت زخمی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔