افغان صوبے خوست میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک، 40 سے زائد افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں گورنر ہاؤس کے باہر خود کش دھماکے سے 20 افراد ہلاک جب کہ سینئر ممبر پارلیمنٹ ہمایوں ہمایوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے خوست میں گورنر ہاؤس کے باہر کرپشن اور زمینوں پر قبضے کے خلاف مظاہرہ جاری تھا کہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور افغان پارلیمنٹ کے اہم قانون ساز ہمایوں ہمایوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ امداد ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔