امریکا میں ساس نے مرنے کے کئی سال بعد داماد کی جان لے لی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015

پینسلوینیا: امریکی ریا ست پینسلوینیا میں ایک شخص ساس کی قبر کے کتبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کی لیکاونّا کاؤنٹی میں 74 سالہ اسٹیفن وائےٹَیک اور اپنی اہلیہ لوسی کے ہمراہ ساس کی قبر کی صفائی اور تزئین میں مصروف تھے کہ قبر کا 180 کلو گرام وزنی کتبہ ان پر آگرا۔ اسٹیفن کی اہلیہ نے پہلے خود اپنے شوہر پر پڑے کتبے کو ہٹانے کی کوشش کی، ناکامی پر لوسی نے قبرستان کے نگراں کو بلا لیا لیکن وہ دونوں بھی اسٹیفن کو نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی اسٹیفن منوں وزنی کتبے کے نیچے دم توڑ چکے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔