بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ بھارت روانہ ہوگئے

عمیر علی انجم  جمعـء 3 اپريل 2015
پوجا بھٹ کراچی میں کچھ دن گزارناچاہتی ہیں وہ ساحل سمندراورکراچی کے شاپنگ سینٹرز بھی جائیں گی۔ فوٹو : ایکسپریس

پوجا بھٹ کراچی میں کچھ دن گزارناچاہتی ہیں وہ ساحل سمندراورکراچی کے شاپنگ سینٹرز بھی جائیں گی۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ بھارت روانہ ہوگئے جب کہ ان کی اداکارہ بیٹی پوجابھٹ کو پاکستانی عوام کی محبتوں نے روک لیا اور اب پوجابھٹ پیرکے روز واپس جائیں گی۔

بھارت روانگی سے قبل مہیش بھٹ نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے ہمیشہ کی طرح محبتیں سمیٹ کرجارہاہوں اور میں نے نئے پروجیکٹ کے لیے کچھ فنکاروں کا چناؤ بھی کیاہے جنھیں میں اپنی نئی فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت مدعوکروں گاانھوں نے کہاکہ تین دن کراچی میں مصروف ترین گزارے میں شاپنگ کرناچاہتاتھاجب کہ کراچی کے ساحل پربھی وقت گزارنا چاہتا تھا لیکن دوستوں اورکام نے فرصت نہیں دی، دومہینے بعد پھر پاکستان آؤں گا۔

دوسری طرف پوجا نے عین وقت پر واپس جانے کا ارادہ ملتوی کردیا، پوجا بھٹ کراچی میں کچھ دن گزارناچاہتی ہیں وہ ساحل سمندراورکراچی کے شاپنگ سینٹرز بھی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔