’’مشرف سفرنہیں کر سکتے‘‘ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ محکمہ صحت میں جمع

طفیل احمد  جمعـء 3 اپريل 2015
پرویزمشرف سفرکرنے کے قابل نہیں اوران کے دل کوخون فراہم کرنے والی شریانیں بھی تنگ ہیں لہذا انھیں انجیوگرافی کی بھی ضرورت ہے،میڈیکل رپورٹ۔   فوٹو: فائل

پرویزمشرف سفرکرنے کے قابل نہیں اوران کے دل کوخون فراہم کرنے والی شریانیں بھی تنگ ہیں لہذا انھیں انجیوگرافی کی بھی ضرورت ہے،میڈیکل رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سابق صدرپرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ تیارکرلی گئی جس میں میڈیکل بورڈکے ماہرین نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ پرویزمشرف سفرکے قابل نہیں،ریڑھ کی ہڈی(اسپائنل کورڈ)میں ملٹی پل پرابلم اوران کی دل کوخون فراہم کرنے والی شریانیں بھی تنگ ہیں لہذا انھیں انجیوگرافی کی بھی ضرورت ہے۔

پرویزمشرف کے خصوصی میڈیکل بورڈکی رپورٹ جمعرات کومیڈیکل بورڈکے سربراہ اور ضیاالدین اسپتال کے اسپائنل سرجن ڈاکٹر امتیازہاشمی نے میڈیکل بورڈکے سیکریٹری اور سروسزاسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرتوفیق کو جمع کرائی جس کے بعدسیکریٹری بورڈنے میڈیکل رپورٹ کوسربمہر (سیل) کرکے صوبائی سیکریٹری کوجمع کرا دی،میڈیکل بورڈکی رپورٹ میں تمام ارکان کے بھی دستخظ بھی موجودہیں۔اسپیشل میڈیکل بورڈمیں شامل تمام ارکان وماہرین نے اس بات پراتفاق کیاکہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)وسابق صدر پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے L5, L1 اورL2  میں تکالیف ہے اورتینوں مہرے دبے ہوئے ہیں انھیں اسپونڈ لوسس اور(نیوروکینال) جس میں حرام مغزہوتاہے وہ جگہ بھی تنگ ہے،ریڑھ کی ہڈی کے بعض مہروں میں ٹیڑھاپن بھی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں ماہرین نے اپنی سفارشات دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویزمشرف سفرکرنے کے قابل نہیں اوران کے دل کوخون فراہم کرنے والی شریانیں بھی تنگ ہیں لہذا انھیں انجیوگرافی کی بھی ضرورت ہے،اسپونڈلوسس کو طبی نکتہ نگاہ میں ریڑھ کی ہڈیوں کے مہروں میں سختی ہونے کو کہاجاتا ہے مہروں میں سختیاں آرتھوآرتھرائیٹس کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہیں جس سے مہروں میں ٹیڑا پن اورمہرے جھک جاتے ہیں جس میں متاثرہ افرادکوچلنے پھرنے اوربیٹھنے میں سخت تکالیف کاسامنا ہو سکتاہے۔

کمرکے نچلے حصے اورٹانگوں میں نم نیس(سن پن)سامحسوس ہونے لگتاہے ۔واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی درخواست پرحکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پہلے سرکاری میڈیکل بورڈنے سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کا طبی معائنہ ان کی قیام گاہ واقع زمہ زما کلفٹن جاکر بدھ کوکیاتھاجس میں سابق صدرپرویزمشرف نے اپنی میڈیکل رپورٹس اور ایم آر آئی اور سٹی اسکین بھی پیش کیاتھاجس کے بعد جمعرات کو میڈیکل بورڈ کے ماہرین نے اپنی اپنی تجاویزبورڈ کے سربراہ کوبھیجی تھیں حتمی طورپرجمعرات کو پرویزمشرف کے میڈیکل بورڈ تیارکی گئی جوسیکریٹری صحت کو سربمہر(سیل) کرکے بھجوادی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔