پاکستان کو8آبدوزیں فروخت کریں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی

نیٹ نیوز  جمعـء 3 اپريل 2015
آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے، ترجمان ہواچن ینگ۔  فوٹو؛فائل

آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے، ترجمان ہواچن ینگ۔ فوٹو؛فائل

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کو8آبدوزیں فروخت کرنے کی تصدیق کر دی اور بتایاہے کہ دوست ملک کیساتھ یہ معاہدہ چینی تاریخ کااس نوعیت کاسب سے بڑاسودا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے بتایاکہ پاکستان کو8آبدوزیں بیچنے کامعاملہ معمول کی تجارتی کارروائی ہے، پاکستان سے کئی ارب ڈالرمالیت کی8 آبدوزوں کامعاہدہ طے کیاجارہا ہے،آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون اور تجارت دوستانہ تعلقات کا حصہ ہیں اور اس سے ہتھیاروں سے متعلق عالمی قوانین کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔آن لائن کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 4سے 5ارب ڈالرہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔