متحدہ پی ٹی آئی کشیدگی ختم کرنے کیلیے پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کا رابطہ

عمیر علی انجم  پير 6 اپريل 2015
پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں نے دونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں نے دونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان حلقہ این اے246 میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کیلیے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کے رہنماؤں نے رابطہ کیاہے اوردونوں جماعتوں کورائے دی ہے کہ الیکشن مہم کو پرامن اندازمیں جاری رکھیں۔ ذاتیات اورمخالفانہ بیان بازی سے گریزکیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔