میرا نے نوجوانوں کوشوبزمیں متعارف کروانے کی مہم چلادی

شوبز رپورٹر  بدھ 15 اپريل 2015
میرا کی یہ مہم صرف اور صرف پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے ،شوبزحلقے فوٹو: فائل

میرا کی یہ مہم صرف اور صرف پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے ،شوبزحلقے فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی اور پاکستانی فلموں میں خودکام کی تلاش کے لیے پروڈکشن ہاؤسزکے چکرلگانے والی اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو شوبزمیں متعارف کروانے کی’’مہم ‘‘چلادی۔

اداکارہ میرا کی جانب سے سوشل ویب سائٹ پرشوبزکے مختلف شعبوں کوبطور پروفیشن اپنانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پیکج متعارف کروادیے ہیں، جس کے مطابق ریگولرداخلہ کے لیے 50 ہزار جب کہ فوٹوشوٹ اور آڈیشن کی مد میں 10ہزاروصول کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا اپنے کیرئیر کی اننگز مکمل کرچکی ہیں۔ وہ خود کام کی تلاش میں فلم میکرز اور ڈرامہ پروڈیوسرز کے دفاترکے چکر لگا رہی ہیں ایسے میں وہ نوجوانوں کو کیسے اس شعبے میں متعارف کرواسکیں گی۔ یہ صرف اور صرف پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔