متیرا پر فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ کا آئٹم سانگ عکسبند کرلیا گیا

شوبز رپورٹر  جمعـء 17 اپريل 2015
خود پرکسی بھی طرح کی چھاپ لگوانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، متیرا۔ فوٹو: ٖفائل

خود پرکسی بھی طرح کی چھاپ لگوانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، متیرا۔ فوٹو: ٖفائل

لاہور: پاکستان کی آئٹم گرل متیرا پرنئی فلم ’بلائینڈ لو’‘‘ کا آئٹم سانگ فلمبند کرلیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹرسید فیصل بخاری اورسہیل افتخار نے گزشتہ روز اندورن شہر میں واقع حویلی میں گیت کی عکسبندی مکمل کی۔ اس موقع پر’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو میں متیرا کاکہنا تھا کہ مجھے جب بھی کوئی اچھا پروجیکٹ آفرکیا جاتا ہے تومیں اس کوسائن کرلیتی ہوں۔ اسی لیے میں خود پرکسی بھی طرح کی چھاپ لگوانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔

مجھے فی الحال فلموں میں آئٹم سانگز کے لیے سائن کیا جارہا ہے۔ سیدفیصل بخاری اورسہیل افتخارخان جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹرز اورپپوسمراٹ جیسے کوریوگرافر کے ساتھ کام کرنامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔