ریمپ سے جیل تک کا سفر، معروف ماڈل ایان کا مستقبل سوالیہ نشان؟؟

ایکسپریس ڈیسک  جمعرات 30 اپريل 2015
ایان کے مداحوں کو امید ہے کہ ان کی پسندیدہ ماڈل ملزمہ سے مجرمہ قرار نہیں دی جائیگی بلکہ اسے بری کردیا جائیگا۔ فوٹو : ظفر اسلم / ایکسپریس

ایان کے مداحوں کو امید ہے کہ ان کی پسندیدہ ماڈل ملزمہ سے مجرمہ قرار نہیں دی جائیگی بلکہ اسے بری کردیا جائیگا۔ فوٹو : ظفر اسلم / ایکسپریس

 کراچی: ملک کی صف اول کی ماڈلز میں شمار کی جانے والی ایان علی نے ریمپ سے جیل تک کا سفر بہت تیزی سے طے کیا۔

اب وہ عدالت اور جیل کے چکر لگارہی ہے تاہم چہرے سے مطمئن نظر آنے والی معروف ماڈل کا مستقبل اب بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان کے خلاف چالان تیار کرلیا ہے جو آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایان کے مداحوں کو امید ہے کہ ان کی پسندیدہ ماڈل ملزمہ سے مجرمہ قرار نہیں دی جائیگی بلکہ اسے بری کردیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔