ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی از سر نو تفتیش کی تیاریاں

قیصر شیرازی  جمعرات 7 مئ 2015
آئندہ چند روز میں ماڈل کی ایئرپورٹ آمد سے گرفتاری تک سرگرمیوں کی ملنے والی فوٹیج کے تحت گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

آئندہ چند روز میں ماڈل کی ایئرپورٹ آمد سے گرفتاری تک سرگرمیوں کی ملنے والی فوٹیج کے تحت گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمے کی سماعت کل (جمعے کو) ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت صابر سلطان کی عدالت میں ہوگی۔حتمی چالان پیش نہ کیے جانے پر فریقین کے وکلاء میں گرما گرم بحث متوقع ہے۔

تفتیشی ٹیم نے موقع کا نقشہ بھی تیار کر لیا ہے مگر اسے ملزمہ کے وکیل کو نہ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ملزمہ کیخلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے دونوں الزامات میں نئے چالان اور از سر نو تفتیش کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔آئندہ چند روز میں ماڈل کی ایئرپورٹ آمد سے گرفتاری تک سرگرمیوں کی ملنے والی فوٹیج کے تحت گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔اے ایس ایف کے حکام نے اس روز راول لاؤنج آنیوالے افرادکی لسٹ سے کچھ نام ٹیمپرنگ کرکے حذف کیے ہیں اور وہ ’’افراد‘‘ فوٹیج میں موجود ہیں ۔اس بنیاد پر اے ایس ایف کے ذمے داران کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

بیان ریکارڈ کراکے دبئی جانے والے ہارون اور اویس نے وہاں جا کرتفتیشی ٹیم سے رابطہ ختم کردیا ہے،جس ملزم کووعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ بھی وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھر کرغائب ہوگیا ہے۔اس معاملے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوتے ہی مزید افرادکی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔