حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کیلیے دعویٰ دائر کردیا

شوبز رپورٹر  اتوار 10 مئ 2015
میرے اوراحمدبٹ کےتعلقات جہاں پہنچ گئےہیں وہاں سےنہ تو واپسی ممکن ہےاور نہ ہی ہم ایک دوسرے کےساتھ رہ سکتے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: این این آئی

میرے اوراحمدبٹ کےتعلقات جہاں پہنچ گئےہیں وہاں سےنہ تو واپسی ممکن ہےاور نہ ہی ہم ایک دوسرے کےساتھ رہ سکتے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: این این آئی

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا ہے ۔

یہ دعوی انھوں نے گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ نذیر احمد کے توسط سے کیا۔ اس بارے میں حمیرا ارشد نے’’ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ میں اب مزید تماشا نہیں بننا چاہتی اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں میری فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہے ۔

میرے اوراحمدبٹ کے تعلقات جہاں پہنچ گئے ہیں وہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے احمد بٹ کے والد کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ویسے بھی یہ میرا اور احمد کا معاملہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔