اسپتال کاقیام دیرینہ خواب ہے، میرا

شوبز رپورٹر  اتوار 10 مئ 2015
پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوچکے ہیں، میرا۔ فوٹو: فائل

پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوچکے ہیں، میرا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اسی طرح اپنے بہترین کام کی بدولت شادی کے بعد بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز دیے تھے اورابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار میرانے نیویارک سے فون پر’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسپتال پراجیکٹ کو سراہا گیا ہے۔ اسپتال کا پراجیکٹ میرا دیرینہ خواب ہے اوراب اس کوحقیقت کی شکل دینے کے لیے میں کوشاں ہوں۔ اس پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوچکے ہیں۔ امید ہے کہ پراجیکٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔