ٹھوس شواہد پر ایان کیخلاف منی لانڈرنگ کی رپورٹ بھی درج

قیصر شیرازی  پير 11 مئ 2015
ایان علی نے عدالت پیشی پر تیاری کیلیے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے۔ فوٹو: ایکسپریس

ایان علی نے عدالت پیشی پر تیاری کیلیے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے۔ فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیس میں مفرور 2 ملزمان انویسٹر اویس احمد اور پراپرٹی ڈیلر ممتاز حسین کی گرفتاری کیلیے کسٹم تفتیشی ٹیم نے لاہور سمیت ان کے مختلف ٹھکانوں پرچھاپے مارے مگرکوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

ایک ملزم انویسٹر اویس احمد بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جبکہ دوسرا لاہور میں ہی روپوش ہے، تفتیشی ٹیم ان کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی جبکہ دوسری طرف ماڈل ایان کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے، کسٹم انٹیلیجنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد آصف ارگن نے ملزمہ کے خلاف کسٹم انٹیلی جنس میں باقاعدہ منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ درج کرلی ہے اورایف آئی آردرج کرنے کیلیے ٹھوس شواہد اور ثبوت جمع کرلیے ہیں جوآج (پیر)سے شروع ہونے والے نئے ہفتہ میں باضابطہ طور پر سامنے لائے جائیںگے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں 3 افراد کا گروپ سامنے آ رہا ہے،محکمہ کسٹم کی تاریخ میں منی لانڈرنگ کایہ پہلا مقدمہ ہوگا،ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹھوس شواہدجے آئی ٹی کوفراہم کیے ہیں،ملزمہ کے ٹیلیفون کا ڈیٹا ڈی کوڈکرکے حاصل کرنے کیلیے جے آئی ٹی کی ٹیم نے ایف آئی اے سے باقاعدہ اعلیٰ سطح پر رابطہ کرلیاہے اوریہ ڈیٹا آئندہ 3 روز میں ہرصورت ڈی کوڈ کرکے فراہم کرنے کی استدعا کی ہے،ملزمہ کے دونوں فون آئی سکس اوربلیک بیری فارنسک لیبارٹری میں ڈی کوڈ کیلیے بھیج دیے گئے ہیں۔

ادھر آن لائن کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف ملکی تاریخ کے پہلے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بدھ کومنی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت اسپیشل جج کسٹم کے روبروہوگی۔خوبروماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پرتیاری کیلیے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے، میک اپ پر 45 ہزار روپے، بوتیک کے سوٹ پر52ہزارروپے خرچ کیے۔آن لائن نے ماڈل ایان علی کی ذاتی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کرلی، ماڈل ڈائری پررقم طرازہیںکہ جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں۔ ماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پر تیاری کیلئے ایک لاکھ 69ہزار روپے خرچ کر ڈالے، میک اپ پر45ہزار روپے جبکہ لباس پر 52ہزار روپے خرچ کئے، ذرائع نے ایان علی کی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کرلی، ماڈل کا کہنا ہے کہ صبح جلدی اٹھ کر پیشی پر جانا انتہائی مشکل کام ہے، بالوں کے سٹائل پر ہی 40 سے 45منٹ لگ جاتے ہیں۔

ادھر ایان علی کیس میں مفرورملزمان انویسٹراویس احمد اور پراپرٹی ڈیلرممتازحسین کی گرفتاری کیلئے کسٹم ٹیم نے گزشتہ روزلاہورسمیت کئی مقامات پرچھاپے مارے مگرکوئی بھی ملزم گرفتارنہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق اویس احمدبیرون ملک فرارہوچکاجبکہ دوسرالاہورمیںہی روپوش ہے، دوسری طرف ایان کیخلاف قانونی شکنجہ مزیدسخت کر دیا گیا، کسٹم انٹیلی جنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمدآصف ارگن نے ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ درج کرلی اورایف آئی آردرج کرنے کیلئے ٹھوس شواہد جمع کرلئے جو رواں ہفتے سامنے لائے جائینگے، ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں 3ا فراد کا گروپ سامنے آرہاہے، کسٹم کی تاریخ میں منی لانڈرنگ کا یہ پہلا مقدمہ ہوگا، ذرائع نے مزید بتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹھوس شواہد ملے ہیں، ملزمہ کے ٹیلیفون کاڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کیلئے جے آئی ٹی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا جبکہ دونوں فون فرانزک لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔