5 غیر قانونی ہائیڈرینٹس مسمارکردیے گئے

پانی چوری کرنے کی نصب موٹریں و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا


Staff Reporter October 12, 2012
واٹر بورڈ کی ٹیم نے پانی چوری کرنے کا سامان قبضہ میں لے لیا اور ٹینکر مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

واٹر بورڈ کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5غیر قانونی ہائیڈرینٹس مسمار کردیے۔

جبکہ پانی چوری کرنے کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور ٹینکر مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ، واٹر بورڈ کے چیف انجینئر) انور سعید، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آصف قادری اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر نارتھ کراچی طاہر علی نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن، ڈی ایس پی سی آئی اے رائو اسلم نے علاقہ پولیس کے ہمراہ نیو کراچی میں 4 غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کی ،پانی چوری کرنے کی نصب موٹریں و دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں