اسپیشل یونٹ کمانڈوزعوام کے نہیں وی آئی پیزکے محافظ ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2015
خصوصی سیکیورٹی یونٹ کوعوام کے خون پسینے کی کمائی سے بہترین تربیت فراہم کی گئی فوٹو: فائل

خصوصی سیکیورٹی یونٹ کوعوام کے خون پسینے کی کمائی سے بہترین تربیت فراہم کی گئی فوٹو: فائل

 کراچی: عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کوکمانڈو بناکر انھیں جدید ہتھیاروں سے مسلح کیاگیا پھرانھیں بلٹ پروف گاڑیاںبھی دے دی گئیں مگروہ عوام کی نہیں بلکہ خواص کی حفاظت کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوزکی جدیداندازمیں تربیت کی گئی ہے جس پرکثیراخراجات آئے۔ یہ کمانڈوز سڑک پرکم کم ہی نظر آئیں گے کیونکہ ان کے ذمے عوام کی نہیں بلکہ وی وی آئی پیزکی حفاظت کی ذمے داری ہے۔ بینظیر بھٹوشہید پولیس ٹریننگ سینٹرمیں 11 ماہ کی تربیت کے دوران ان کمانڈوزپر کروڑوںروپے خرچ کیے گئے۔

ایس ایس یو کمانڈو جدید ترین خودکار ہتھیاروں سے لیس، بلٹ پروف جیکٹ میں ملبوس، اندھیرے میں دیکھنے والی عینک اورآکسیجن ماسک سے لیس ہوتا ہے۔ یہ کمانڈوزجن ہتھیاروں سے لیس ہیں، عام پولیس اہلکاراس کاتصور بھی نہیں کرسکتا مگروہ وی وی آئی پیزکی حفاظت پرمامور ہیں جبکہ عوام دہشت گردوں کانشانہ بنیں یاڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹتے رہیں، اس کی روک تھام ایس ایس یوکے ذمے نہیں۔

انھیں صدر ممنون،وزیراعظم نوازشریف، آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کوکسی مشکل صورتحال سے بچانے کیلیے کمانڈوبنایا گیا ہے۔ ایس ایس یوکے 11 سو کمانڈوزمیں 100 خواتین کمانڈوزبھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔