کنیز فیسٹیول کے لیے 50 فلمیں منتخب کرنے والے تھیئری فری موکس

خصوصی رپورٹ  جمعرات 21 مئ 2015
انتخاب پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا پورے خلوص سے فلم منتخب کرتا ہوں،ڈائریکٹر فیسٹیول ۔  فوٹو : فائل

انتخاب پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا پورے خلوص سے فلم منتخب کرتا ہوں،ڈائریکٹر فیسٹیول ۔ فوٹو : فائل

کینز: ہرشام کینز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیئری فری موکس بریونی ٹکسیڈو پینٹ میں ملبوس بڑے اسمارٹ اور ہشاش بشاش ریڈ کارپٹ پر دنیا کے نامی گرامی فلمی ستاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر جس بات نے انھیں فلمی دنیا کی سب سے طاقتور اور کریدی جانے والی شخصیت بنادیا ہے وہ یہ ہے کہ فری موکس ہر سال میلے میں دکھائی جانے والی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

تقریباً اٹھارہ سو فلمیں دیکھ کر ان میں سے پچاس فلمیں سلیکٹ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے متعلقہ شخص کا بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہونا ضروری ہے۔

تھیئری فری موکس میں بھی نہ ختم ہونے والی توانائی، بے رحمانہ افیشنسی، سینما سے بے پناہ محبت اور لگاؤ اور ہالی وڈ میں تمام اطراف سے آنے والے بے پناہ دباؤ کا منہ پھیرنے کی قابل رشک صلاحیت ہے ۔ 54 سالہ مسٹری فری موکس یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ ہوتا ہے۔ جی نہیں، وہ کہتے ہیں، کوئی دباؤ نہیں ہوتا کیونکہ سب کو میری طرح اس میڈیم سے محبت ہے۔

میں “حرف آخر” نہیں ہوں۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے وہ لمحہ ناقابل فراموش ہوتا ہے جب مسٹر فری موکس کی کال آتی ہے۔ یہ بتانے کے لیے کہ آپ کی فلم میلے میں دکھانے کے لیے منتخب کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔