لڑکی نے بھائی کی خاطر خودکو فروخت کے لیے پیش کردیا

نیٹ نیوز  جمعرات 21 مئ 2015
فین کا بھائی ٹی بی کا مریض ہے اوراس کے علاج پر اب تک ایک لاکھ50  ہزار یوآن خرچ ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

فین کا بھائی ٹی بی کا مریض ہے اوراس کے علاج پر اب تک ایک لاکھ50 ہزار یوآن خرچ ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

بیجنگ:  چین کی مضبوط معیشت کا ذکر اکثر کیا جاتا ہے مگر وہاں بھی ایسی غربت ہے کہ ایک نوجوان لڑکی نے اپنے بھائی کے علاج کے لیے خود کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق جنان کی ایک مارکیٹ میں فین پنگ نامی لڑکی ایک بورڈ لے کر روزانہ کھڑی ہوجاتی ہے جس پر لکھا ہے کہ جو شخص اس کے بھائی کے علاج پر اٹھنے والا خرچ دے گا میں اس کے ساتھ شادی کروں گی فین کا کنا ہے کہ اس کا بھائی ٹی بی کا مریض ہے اوراس کے علاج پر اب تک ایک لاکھ50  ہزار یوآن خرچ ہوچکے ہیں میر اخاندان بھائی کے علاج پر اپن ساری جمع پونجی خرچ کرچکا ہے اوراب ہمارے پاس کچھ نہیں بچا ہے میرے والدین کی عمر 51برس ہے اور وہ کام نہیں کرسکتے ۔

فیان نے مذید کہا کہ وہ صوبہ جنان میں 30 یوآن کرائے پر ایک ہوٹل میں رہے رہی ہیں جہاں ان کے ساتھ کمرے میں ا یک اور لڑکی بھی رہتی ہے وہ روز اپنا100 یوآن میں خریدا گیا لباس پہن کر اس مارکیٹ میں کھڑی ہوجاتی ہے تا کہ اپنے بھائی کے علاج کے لیے درکار رقم اکٹھی کرسکے اس کا کہناہے کہ اسے اب تک 400 سے زائد لوگوں کی طرف سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے جب کہ وہ 6ہزار یوآن چندہ جمع کرچکی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔