جاپان میں خربوزے کی جوڑی 12 ہزار400 ڈالرمیں نیلام

جاپان کی ساپور نینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں دیگر پھل بھی اسی طرح مہنگے ہی فروخت کیے جاتے ہیں۔


ویب ڈیسک May 23, 2015
جاپان کی ساپور نینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں دیگر پھل بھی اسی طرح مہنگے ہی فروخت کیے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہزاروں ڈالر سے محض مہنگی اور برانڈڈ چیزیں ہی خریدی نہیں جاتیں بلکہ جاپان میں اتنے ہی مہنگے خربوزے بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔

جاپان میں خربوزے کو بطور پھل ایک خاص اہمیت حاصل ہے لیکن اس اہمیت نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب کہ شمالی علاقے ہکائیڈو کی ساپورنینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں دو خربوزوں کی بولی لگائی گئی اور متعدد افراد نے خربوزے کی اس جوڑی کو خریدنے کے لئے بولی لگائی تاہم آخری بولی 12 ہزار400 ڈالر لگائی گئی جس کے بعد اسے نیلام کردیا گیا۔ ساپور نینٹرل ہول سیل مارکیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں دیگر پھل بھی بولی کے ذریعے مہنگے فروخت کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان کے جنوبی شہرمیازاکی میں اسی طرح آم کی جوڑی 3 لاکھ یعنی 1 ہزار760 برطانوی پاؤنڈ میں نیلام کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں