شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ 3 اہلکار جاں بحق

سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پاک افغان سرحدی علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک May 23, 2015
حملے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا، فوٹو:فائل

دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دتہ خیل میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سڑک کنارے نصب بم سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے