ماڈل ایان علی کی شکایت پر پیشی کے لیے لانے والی پولیس ٹیم تبدیل

قیصر شیرازی  پير 25 مئ 2015
آج بھی ماڈل کوڈیوٹی جج صابرسلطان کی عدالت میں صبح 10بجے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آج بھی ماڈل کوڈیوٹی جج صابرسلطان کی عدالت میں صبح 10بجے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج پیر25مئی کو ہوگی، ملزمہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔

ماڈل کی شکایت پراسے اڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس ٹیم تبدیل کردی گئی ہے،ماڈل کی وکیل شائستہ وہاب نے بھی ناقص سیکیورٹی اور راستے میں بلاوجہ رش پرشدیداحتجاج کیاتھا۔شکایت کے بعد ماڈل کوعدالت لانے والی پوری ٹیم تبدیل کردی گئی ہے اور 2 لیڈیز کانسٹیبل تعینات کی گئی ہیں۔کسٹم عدالت کے جج آج بھی نہیں ہوں گے،کسٹم عدالت کے نئے جج رانا آفتاب احمد28مئی کو کورس مکمل ہونے پر چارج سنبھالیں گے۔ آج بھی ماڈل کوڈیوٹی جج صابرسلطان کی عدالت میں صبح 10بجے پیش کیا جائے گا۔ آج کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم بھی منی لانڈرنگ مقدمے کی درخواست کی پیروی کیلیے عدالت میں پیش ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔