- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
- سال کے پہلے ماہ میں 7 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ
- کراچی میں دو علیحدہ علاقوں سے انسانی دھڑ اور بازو برآمد
- جی ایچ کیو نے انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی
- تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
- مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نئی درخواست دائر
- صوبے میں امن و امان کی صورت حال کیوجہ سے الیکشن کا انعقاد مشکل ہے، چیف سیکریٹری پنجاب
- پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق
- حمل کے شک پر والدین اور بھائیوں نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
پاکستان سے انٹیلی جنس معاہدہ فائنل نہیں ہوا، افغان خفیہ ایجنسی
یہ معاہدہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکے حالیہ دورہ کابل میں طے پایا تھا . فوٹو: فائل
اسلام آباد: افغانستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی نے کہاہے کہ پاکستان سے انٹیلی جنس شراکت کا معاہدہ ابھی فائنل نہیں ہوا، افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی کسی بھی معاہدے کو فائنل کرنے سے قبل افغانستان کے قومی مفادات پیش نظررکھنے کا پابند ہے۔
ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے افغان صدرپر دباؤ بڑھ گیاہے۔ اس معاہدے کی مخالفت میں سابق افغان صدر حامد کرزئی پیش پیش ہیں۔ پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے کرزئی افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی اور آئی ایس آئی مفاہمتی یادداشتوں کی مسلسل مخالفت کررہے ہیں۔ کرزئی نے حال ہی میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزیراعظم چین کے دورے پرجاتے ہوئے ذرادیر کوافغانستان رکے تھے۔ کرزئی نے اشرف غنی سے ملاقات میں انھیں مشورہ دیا کہ ان مفاہمتی یادداشتوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے اور ’’قومی مفادکے خلاف معاہدوں سے گریز کیا جائے۔‘‘
اس ضمن میں سابق سینئرجنگجو رہنماؤں کابھی جن میں عبدالرسول سیاف اور حزب اسلامی کے مختلف رہنماشامل ہیں، حکومت پردباؤ ہے کہ یہ معاہدہ ختم کیا جائے۔ اتوار کو اس حوالے سے پیداشدہ صورتحال کے تناظر میں این ڈی ایس نے بیان جاری کیاہے کہ پاکستان سے ہونے والی مفاہمتی یادداشتیں 5 مراحل سے گزرنے کے بعد قابل عمل ہوںگی۔ افغان صدراس معاہدے کے فریم ورک، اختیاراور حدودکا تعین کریں گے اس کے بعدیہ قانونی متصور ہوگا۔ صدرکو براہ راست رپورٹ کرنے والے اہم سرکاری ادارے این ڈی ایس، وزارت خارجہ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اورچیف ایگزیکٹو آفس اس معاہدے کے مندرجات کا جائزہ لیں گے۔
بالخصوص نیشنل سیکیورٹی کونسل اس پر خصوصی بحث کریگی۔ سیاسی وشدت پسند رہنما اور منتخب نمائندے اس جائزہ لے کر اس پرقومی اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کریںگے۔ اس کے بعد اس کا ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکے حالیہ دورہ کابل میں طے پایا تھا اور اسے افغان ایوان صدر اور این ڈی ایس کے ترجمان نے دونوں ملکوں میں بڑھتے ہوئے باہمی تعاون اور دیگر حوالوں سے خوز آئند قرار دیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔