انوشکا میں بطور انسان اور اداکارہ بہتری آئی ہے رنویر سنگھ

نئی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں انوشکا شرما سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، رنویر سنگھ


APP May 26, 2015
فلم 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما میں بطور انسان اور بطور اداکارہ کافی بہتری آئی ہے ۔

اداکار رنویر سنگھ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انھوں نے اداکارہ انوشکا شرما میں وقت کے ساتھ بطور انسان اور بطور اداکارہ بہتری دیکھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انوشکا کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا اور سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

رنویر سنگھ نے کیریئر کے آغاز پر دو فلمیں '' لیڈیز ورسس رکی بہل '' اور '' بینڈ باجا بارات '' اکٹھی کی ہیں، حال میں انھوں نے انوشکا نے فلم '' دل دھڑکنے دو'' میں اکٹھے کام کیا ، کافی عرصے کے بعد وہ دونوں بطور جوڑی کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ۔ فلم 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں