ایس ایس پی خیرپور کے بھائی کے قاتل 5 ملزمان گرفتار

ملزمان نے غلام اصغر پر تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، لاش درخشاں میں پھینکی.


Staff Reporter October 13, 2012
قتل ذاتی دشمنی پر کیاگیا ،بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا،ایس ایس پی فیض کوریجو . فوٹو: فائل

بوٹ بیسن پولیس نے ایس ایس پی خیرپور کے بھائی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایس ایس پی خیرپور کے بھائی غلام اصغر کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ ون فیض اللہ کوریجو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس ایس پی خیرپور کے بھائی غلام اصغر کو ملزمان نے گزشتہ ماہ اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ لاش درخشاں کے علاقے میں پھینک دی تھی ، مقتول کی دو روز بعد شناخت ممکن ہوسکی تھی ۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو ، سید معظم ، پرویز علی شیخ ، رضوان اکرم اور سید صغیر احمد شامل ہیں ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ، ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر غلام اصغر کو اغوا کے بعد قتل کیا ہے ، مقتول کیماڑی ٹائون کا ٹی ایم او رہ چکا تھا ، فیض اللہ کوریجو نے مزید بتایا کہ ملزمان متعدد سرکاری افسران کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں