چین میں ضعیف افراد کے خصوصی مرکزمیں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک

نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی سے بچنے کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان ہوا، مقامی حکام


ویب ڈیسک May 26, 2015
2013 میں بھی چین کے ایک مذبح خانے میں آگ لگنے سے 120 افراد ہلاک ہوئے تھے فوٹو:رائیٹرز

چین میں ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہینان کی لوشان کاؤنٹی میں واقع ضعیف افراد کی دیکھ بھال کے خصوصی مرکز میں آگ لگ گئی، جس سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام نے ریسکیو کا کام شروع کردیا، حادثے کے وقت عمارت میں 50 سے زائد افراد موجود تھے جن میں 38 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی کی حال تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ چین کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آتشزدگی کے واقعات میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے، رواں برس گوانگ زو صوبے میں ایک گودام میں آگ لگنے سے 17 افراد زندہ جل گئے تھے جب کہ 2013 میں اسی نوعیت کے ایک واقعے میں 120 افراد ہلاک ہوئے تھے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں