ابھیشیک بچن کرداروں کے انتخاب میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پرچلنے لگے

ابھیشیک بچن بالی ووڈ فلم ’’آل از ویل‘‘ میں گلوکار کا کردارنبھارہے ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2015
ابھیشیک بچن کی فلم ’’آل از ویل‘‘ 21 اگست کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ابھیشیک بچن نے اپنے سپر اسٹار والد امیتابھ بچن اور اداکارہ والدہ جیہ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا تاہم 10 برسوں کے بعد اب انہوں نے کرداروں کے انتخاب میں بھی اپنے والد کی دیکھا دیکھی شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن بالی ووڈ ہدایت کارامیش شکلا کی فلم ''آل ازویل'' میں گلوکار کا کردار نبھارہے ہیں، فلم کی عکسبندی مکمل ہوچکی ہے ۔ 21 اگست کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ابھیمان'' میں پیشہ ور گلوکار کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے مدمقابل ان کی اہلیہ جیہ بچن تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے