وزیراعلیٰ سندھ نے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک May 27, 2015
سندھ بھر میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے، ترجمان سندھ حکومت- فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائنسس منسوخ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور وزیربلدیات شرجیل میمن کی جانب نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد ترجمان سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ صوبے بھر میں جاری اسلحہ لائسنسوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے تمام غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائنسس منسوخ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے سانحہ صفورا کے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے اراکین کو کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان نے بس میں سوارافرادکونشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران کئی اہم چیزیں بھی سامنے آنے کی توقع ہے جب کہ اس موقع پر وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رواں سال ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے اور الیکشن کمیشن کا شیڈول ملتے ہی انتخابات کرادیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے