ہسپانوی غارسے لاکھوں سال پرانے قاتلانہ حملے کے ثبوت دریافت

کھوپڑی کے جائزے کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ اس پر موجود دو فریکچر متعدد چوٹوں کا نتیجہ تھے


ویب ڈیسک May 29, 2015
تشدد ابتدائی انسانی دور کا بھی اہم حصہ تھا،سائنسدان،فوٹو : فائل

اسپین کے شمالی علاقے میں ایک غار سے ملنے والی انسانی باقیات سے چار لاکھ 30 ہزار سال قبل ہونیوالے ایک قاتلانہ حملے کے ثبوت ملے ہیں۔

محققین نے یہ ثبوت ایک کھوپڑی کے معائنے کے دوران تلاش کیے جسے 'ہڈیوں کا گڑھا' کہلائے جانے والی جگہ سے نکالا گیا تھا۔اس غارمیں کم از کم 28 افراد کی باقیات موجود ہیں۔کھوپڑی کے جائزے کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ 'اس پر موجود دو فریکچر متعدد چوٹوں کا نتیجہ تھے جن کا ممکنہ مقصد اس فرد کو ہلاک کرنا تھا.

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تشدد ابتدائی انسانی دور کا بھی اہم حصہ تھا۔ اسپین میں جس مقام سے یہ باقیات ملی ہیں وہاں سائنسدان 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تحقیق میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے