والدین بچوں کوچاکلیٹ نہیں پھل کھلائیںماہرین

والدین کو چاہیے کہ بچوں کو چاکلیٹ کے بجائے دودھ ،جوس اورپھل کھانے کی عادت ڈالیں


ویب ڈیسک June 02, 2015
چینی کے زیادہ استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے جو ذیابطیس،سرطان اوردل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔،ماہرین۔فوٹو : فائل

بچے میٹھی اشیاء شوق سے کھاتے ہیں اوراکثرگولیاں اور ٹافیوں وغیرہ کے لیے اس قدر ضد کرتے ہیں کہ والدین کوان کی خواہش پوری کرنا ہی پڑتی ہے۔

برطانوی محکمہ صحت نے والدین پرزوردیا ہے کہ وہ بچوں کی خوراک میں چینی کی مقدار کم سے کم کر کے انھیں دودھ ،پانی اور پھل کھانے کی ترغیب دیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ چینی کے زیادہ استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے جو ذیابطیس،سرطان اوردل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو چاکلیٹ کے بجائے دودھ ، جوس اور پھل کھانیکی عادت ڈالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے